فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی)پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسڑی کے آفس میں قائمقام صدر پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن حاجی ظفراللہ چوہدری کی صدارت میں منعقد ہواجس کے مہمان خصوصی عادل شہزاد،نائب صدراللہ رکھا،سابقہ ایگزیکٹو ممبرتھے۔اجلاس میں سرپرست اعلی ساحل چوہدری،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہارالحق کے علاوہ فنانس سیکرٹری عدنان خاور،ایسوسی ایٹ سیکرٹری لطیف کاوش،جاوید ہنی،مرید حسین،ندیم بٹ،قلب عباس،امین مغل،فہیم الرحمن،یاسر جاوید بٹ،ڈاکٹر علی اکبر،شہزادہ بھٹی،آصف علی نادر، ندیم بٹ،محمد زاہد،محمد ریاض ورک،امین مغل،غلام مصطفی اور خواتین ممبران میں فاطمہ بابر،سنیتہ اشرف،فروا طارق نے شرکت کی۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول پاک سے کیا گیا جنرل سیکرٹری پنجاب نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا ایجنڈے کے مطابق پنجاب لیول،نیشنل لیول اور انٹرنیشنل لیول کی ہونے والی چیمپین شپ کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی جس کو سب ممبران اور عہدیدران نے سراہا اور بہتری کے لئے تجاویز بھی دی گئیں اور پنجاب ایسوسی ایشن کے تین ڈویژن سے خالی ہونے والے عہدوں اور چیئرمین کی خالی سیٹ کو ووٹنگ کے ذریعے نامزدگیاں بھی کی گیں اور چیئرمین کی سیٹ پر سرپرست اعلی ساحل چوہدی کو جمہوری طریقے سے نامزد کیا گیااور اتفاق رائے سے پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے آئین میں بھی تبدیلیاں عمل میں لائی گئیں جس میں جنرل سیکرٹری کو ایفیلیشن کا لیٹر جاری کرنے کی اجازت بھی دی گئی جس کو پورے ہاوس نے منظور کیا ایجنڈے کے مطابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہارالحق کی طرف سے پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے اکاونٹ کی آڈٹ شیٹ بھی پیش کی گئی جس کو تمام ہاوس نے درست قرار دیا اور اعتماد کا اظہار بھی کیااور اس اجلاس میں کچھ اہم فیصلے بھی کئے گئے گوجرانوالہ ڈویژن کی سابقہ باڈی کے عہدیدران صدروجنرل سیکرٹری منیر حیدر اور فنانس سیکرٹری حافظ عمران کو پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے خلاف محاذ آرائی کرنے اور صدر اور سیکرٹری کے خلاف غلیظ زبان استعمال کرنے پر پانج سال کی تمام ہاوس اور ایکٹنگ صدر پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن حاجی ظفراللہ کی اجازت سے پابندی عائد کر دی گئی ہے اب یہ افراد کسی بھی آفیشلز تیکوانڈو چیمپین شپ اور پروگراموں میں شمولیت اور ڈسٹرکٹ تیکوانڈو اور ڈویژن تیکوانڈو ایسوسی ایشن کا نام اپنے نام کے ساتھ استعمال نہیں کر سکیں گے اگر کسی بھی جگہ پر نام استعمال کریں گے تو پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے اس موقع پر ایکٹنگ صدر حاجی ظفراللہ چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہارالحق نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ ہم کسی کو بھی پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن کے خلاف محاذ آرائی نہیں کرنے دیں گے اور اپنے کسی بھی عہدیدار اور ممبران کے خلاف بدتمیزی کسی صورت بھی برداشت نہیں کریں گے اور چئیرمین پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن ساحل چوہدری کی پنجاب کے کھلاڑیوں کے لیے کی گئی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کی ایکٹنگ صدر حاجی ظفراللہ چوہدری اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر اظہارالحق نے تاج پوشی بھی کی اور اجلاس کے شرکاء نے تیکوانڈو کی پرموشن کے لیے تجاویز بھی دیں جن کو سراہا گیا اور ان پر عمل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی اور سابقہ جنرل سیکرٹری پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن محمد بابر مرحوم کے لیے دعاء مغفرت بھی کرائی گئی آخر میں ایکٹنگ صدر پنجاب تیکوانڈو ایسوسی ایشن حاجی ظفراللہ چوہدری نے اجلاس میں شرکت کرنے والے عہدیدران اور ممبران کا شکریہ بھی ادا کیا.