فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی عاصمہ اعجاز چیمہ نے شہر کے مختلف پارکس کا دورہ کیا۔ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبداللہ نثار چیمہ اور ڈائریکٹر انجینئرنگ حسان جاویدبھی ہمراہ تھے۔ڈی جی نے پارکس میں ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ ورکس کا جائزہ لیا۔انہوں نے پارکس میں موجود شہریوں سے گفتگو کرکے ان سے پارکس کی بہتری بارے تاثرات اور تجاویز بھی لیں اورموقع پر احکامات جاری کئے۔انہوں نے مختلف پارکس میں لائٹس جھولوں،واٹر پمپ کی ریپیرنگ اور ہارٹیکلچر ورک کو بہتر بنانے کے ساتھ شجرکاری مہم کو جاری رکھنے کی تاکید کی۔ڈائریکٹر جنرل نے پارکس میں موجودیادگاروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا اور ان کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے مالی،بیلدار اور سکیورٹی عملہ کی حوصلہ افزائی بھی کی اور ان کی فلاح و بہبود کے لئے ہونے والے محکمانہ اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کو پارکس کے روزانہ کی بنیاد پر دورے کر کے تصویری ثبوت کے ساتھ رپورٹ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔