فیصل آباد(حمزہ اکرم)بورڈ آف ریونیو پنجاب کی ہدایات پر ڈی سی آفس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرمزید موثر انداز میں فعال کردیا گیا ہے جہاں متعلقہ محکموں کے نمائندگان کی تین شفٹوں میں ڈیوٹی لگاکر کسی بھی ممکنہ ایمرجنسی کی صورت میں معلومات کے تبادلہ اورتیز رفتار امدادی سرگرمیوں کے حوالے سے فون نمبرز 041.9201491۔ اور 041.9201492 فراہم اور محمد صادق کو سنٹر کا فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کا اچانک دورہ کرکے سٹاف کی ڈیوٹی چیک کی۔انہوں نے متعلقہ سٹاف کو چوکس انداز میں ڈیوٹی اور موصولہ ہر کال پر کیوئیک رسپانس کی تاکید کی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کے سربراہان سے میٹنگ کرکے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرکے قیام کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹر کو فنکشنل بنایا گیا ہے جس میں تمام محکموں کے نمائندوں کی موجودگی لازمی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکموں کی طرف سے کیوئیک رسپانس اور موثر کوآرڈینیشن یقینی ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑ نے سانحہ مری کے تناظر میں آپریشن سنٹر کومزید موثر انداز میں فنکشنل کرنے کا حکم دیا جس پر اقدامات کئے گئے۔