فیصل آباد ( حمزہ اکرم) آج صبح شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والی اوسط بارش 18.60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ، مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے بارش کے تھمنے کے ساتھ ہی شہر کے مختلف نشیبی علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں فیلڈ افسران و سٹاف کو کم سے کم وقت میں نکاسی آب کو مکمل کرنے کی ہدایت کی- آج علی الصبح ہونے والی اوسط 18.60 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تاہم سب سے زیادہ بارش غلام محمد آباد کے علاقوں میں ہوئی جہاں پر 45 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی جبکہ ڈوگر بستی میں 16 اور مدینہ ٹائون میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی- بارش تھمنے کے ساتھ ہی مینجنگ ڈائریکٹر واسا ابوبکر عمران نے لاری اڈہ سمیت شہر کے پونڈنگ پوائنٹس اور مین شاہرائوں کا دورہ کیا اور وہاں سٹا ف کو تیز رفتاری کی ساتھ بارش پانی کی نکاسی کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت کی- اس حوالے سے انہوں نے بتایا کہ واسا کے آپریشنز سٹاف نے 19 میں سے 15 پونڈنگ پوائنٹس سے پانی کی نکاسی مکمل کرکے کلیئر کردیا ہے جبکہ باقی چار پر مشینری کی ساتھ پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے-ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ پونڈنگ پوائنٹس اور مین روڈز سے بارش کے پانی کی تیز رفتار نکاسی کے لئے واسا فیلڈ سٹاف ہمہ وقت تیار ہےاور فیلڈ سٹاف مشینری کے ساتھ نکاسی آب کے لئے متحرک ہے- انہوں نے فیلڈ سٹاف کو شہریوں کو نکاسی آب کی معیاری سروسز کی فراہمی کے لئے مشینری استعمال کرنے کی ہدایت بھی کی ہے- مینجنگ ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ واسا آپریشنز سٹاف فیلڈ میں مکمل متحرک اور فعال ہے اور متعدد مین شاہراہوں کو بارش کے پانی کی نکاسی مکمل کر کے کلیئر کیا جا رہا ہے-