فیصل آباد(نمائندہ ایف ٹی وی) کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد میں بے نظیر انڈر گریجویٹ سکالرشپ پراجیکٹ کے تحت چیک تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ 56,040,746 (چھپن ملین اڑتالیس ہزار سات سو چھیالیس روپے) مالیت کےچیک مختلف مضامین کے 695 طلباء میں تقسیم کئے گئے۔ ریئس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق (T.I) نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آصف اے ملک، رجسٹرار نے بینظیر انڈر گریجویٹ اسکالرشپ پروجیکٹ کے فوکل پرسن کے طور پر طلباء کے انتخاب کے عمل اور اسکالرشپ سکیم کی شماریاتی تفصیلات سے حاضرین محفل کوآگاہ کرتے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور حکومت پاکستان کا یونیورسٹی کی مالی طور پر کمزور طالبات کو اسکالرشپ فراہم کر نے پر شکریہ ادا کیا۔ اسکالرشپ پروگرام کوآرڈینیٹر/ ایچ ای سی کے نمائندے فرحت عباس نے وائس چانسلر اور دیگر عہدیداروں سے سکالرشپ پالیسی کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بات چیت کی۔ وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایف نے ایچ ای سی اور حکومت پاکستان کی جانب سے ان تمام طلبا کو سو فیصد ٹیوشن فیس ادا کرنے پر سراہا جو بصورت دیگر مالی معاونت کی کمی کی وجہ سے اپنی پڑھائی چھوڑ دیتے ہیں۔ رجسٹرار جی سی ڈبلیو یو ایف نے تمام مہمانوں اور ایچ ای سی کے نمائندے کے شکریہ کے ساتھ سیشن کا اختتام کیا۔ اس اسکالرشپ پروجیکٹ سے یونیورسٹی کے 1032 طلباء مستفید ہو رہے ہیں۔ مجموعی طور پر 158,074,272 (پندرہ کروڑ اسی لاکھ چوہتر ہزار دو سو بہتر روپے) کی رقم یونیورسٹی ہاذا کی طالبات مختلف اقسام میں وصول پائیں گی۔