فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر) سہیل اشرف نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام باغ جناح میں افسران اور ورکرز کے ہمراہ پودا لگا کر مون سون شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔ڈی جی پی ایچ اے نعیم اللہ بھٹی،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبداللہ چیمہ بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ماحول کو آلودگی سے بچانے اور آئندہ نسل کو خوشگوار وسرسبزوشادابی فراہم کرنے کے لئے درختوں کی تعداد میں اضافہ ناگزیر ہے اسی مقصد کے لئے پارکوں،گرین بیلٹس اور دیگر دستیاب جگہوں پر سایہ دار پودے لگائے جارہے ہیں۔انہوں نے پی ایچ اے کو پلانٹیشن مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ لگائے جانیوالے پودوں کی دیکھ بھال بھی یقینی بنائی جائے تاکہ پودے پروان چڑھیں اور ماحول خوشگوار نظر آئے۔ڈی جی نے بتایا کہ پی ایچ اے کے زیر اہتمام آئندہ دو ہفتوں میں مختلف اقسام کے 17ہزار سایہ دار پودے لگانے کا ہدف مقرر ہے جس کی تکمیل کے لئے پرعزم ہیں۔