فیصل آباد( حمزہ اکرم)فیسکوایگزیکٹو فیسکوانجینئر بشیر احمد کی ہدایت پرچیف انجنئیر آپریشن نذرمحمد ڈب نے فیصل آبادمیں مختلف امام بارگاہوں، ذوالجناح اور تعزیہ کے روٹس کا جائزہ لیا اور اِن روٹس پربجلی کی تاروں اور ٹرانسفارمروں کی چیکنگ کی تاکہ محرم کے ایام میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ انھوں نے امام بارگاہ سدھوپورہ، امام بارگاہ شاہی چوک اور مرکزی امام بارگاہ کے روٹس کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انھوں نے کہا کہ نو اور دس محرم کو کہیں بھی مینٹیننس کا کام نہیں کیا جائے گا تاکہ اس دوران عزاداروں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اور لا اینڈ آرڈر کے کاموں میں خلل نہ پڑے۔ریجن بھرمیں تعزیہ اور ذوالجناح کے تمام روٹس پرکنکشنز اوربے ہنگم تاروں کودرست کیاگیا ہے۔چیف انجنئیر آپریشن نے مزید کہا ایمر جنسی سکواڈ میں شامل ملازمین اور افسران کی چھٹیاں منسوخ کر کے اِ ن کی 24گھنٹے دستیابی کو یقینی بنا یا گیا ہے تاکہ اِن مقدس ایام میں بجلی کے ہنگامی مسائل کو فی الفور حل کیاجا سکے۔ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ٹرانسفارمرز ٹرالیاں بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ بجلی کی اچانک بندش/ایمرجنسی کی صورت میں یہ ٹرالیاں استعمال کی جا سکیں۔اس موقع پر چیف انجنئیر غلام فاروق، سپرنٹنڈنگ انجنئیر سیکنڈ سرکل احمد علی شاہ، ایس ڈی او پیپلز کالونی سنیل اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے۔