فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈائریکٹر جنرل پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی رائے نعیم اللہ بھٹی نے مون سون شجرکاری مہم کی مانیٹرنگ اور گروتھ کو یقینی بنانے کے لئے جدید اور موثر اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔رواں مون سون سیزن کے دوران شہر بھر میں 18 ہزار پودے لگانے کا ہدف حاصل کیا جائے گاجس کے لئے شہر کو پانچ زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔تمام زونز کی مانیٹرنگ کے لئے ڈائریکٹر کی سربراہی میں الگ الگ کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور متعلقہ علاقے کا سپروائزرکمیٹی میں شامل ہے۔انہوں نے بتایا کہ پودوں کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی جس کی مدد سے ایک ایک پودے کو تصاویر اور میپ کے ذریعے ٹریس کیا جا سکے گا۔جیو ٹیگنگ اور مانیٹرنگ کے لئے الگ سیل قائم کر دیا گیا جو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ مرتب کرے گا اور سوشل میڈیا پر شیئر کی جائیں گی۔انہوں نے افسران کو اپنے ذمہ ٹاسک احسن انداز میں انجام دینے کی تاکید کی۔