فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈویژنل کمشنر زاہد حسین نے جناح باغ میں پی ایچ اے اور دعوت اسلامی کے شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے اشتراک سے پودا لگایا۔ڈی جی پی ایچ اے نعیم اللہ بھٹی،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر عبداللہ چیمہ اور فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے عہدیداران بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ درخت کا حسن اور ماحول کو تروتازہ رکھنے میں اہمیت کے حامل ہیں لہذا زیادہ سے زیادہ پودے لگاکر انہیں پروان چڑھایا جائے تاکہ ماحولیاتی تبدیلیوں کا بھی مقابلہ کرنے کے قابل ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال بھی شجرکاری کے اہداف حاصل کئے تھے اور اس سال بھی بھرپور انداز میں پودے لگاکر ہدف کی تکمیل یقینی بنائی جائے گی۔انہوں نے شجرکاری میں تمام طبقات کی بھرپور شرکت کو سراہا اور شہریوں سے بھی کہا کہ وہ اپنے حصے کا پودا لگائیں۔اس موقع پر فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے عہدیداران نے کمشنر کا شکریہ اداکیا۔