فیصل آباد(حمزہ اکرم)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2022 داخلوں کا آغاز ہو گیاہے۔ طلباء وطالبات دنیا کی دوسری میگا یونیورسٹی میں داخلہ لے کر اپنا مستقبل روشن کریں۔ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ریجن فیصل آباد ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر خزاں 2022 کے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔جس میں طلباء و طالبات میٹرک جنرل،میٹرک درس نظامی، میٹرک اوپن کورسسز، ایف اے جنرل،ایف اے درس نظامی،آئی کوم،ایف اے اوپن کورسسز میں 5 ستمبر 2022 تک داخلہ کے لئے اپلائی کرسکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یونیورسٹی میں بی ایس،ایم ایس/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22۔ اگست 2022 مقرر کی گئی ہے۔ڈاکٹر بشیر احمد صمیم نے کہا کہ ٹیچر ٹریننگ پروگرامز،بی ایس (او. ڈی. اینڈ بلنڈڈ موڈ) اور بی اے ایسوسی ایٹ ڈگری کے داخلے یکم ستمبر 2022 سے شروع ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ داخلہ لینے کے لئے طلباء پراسپکٹس مقرر کردہ پوائنٹس سے حاصل کرنے کے علاوہ آن لائن بھی اپلائی کرسکتے ہیں۔