فیصل آباد(حمزہ اکرم)گورنمنٹ میونسپل گریجوایٹ کالج جڑانوالہ روڈ میں وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کے سلسلے میں بی ایس کلاسز کے طلباء وطالبات کے مابین اردو تقاریر،تاریخ پاکستان کوئز کے مقابلے ہوئے۔پرنسپل ادارہ پروفیسر ڈاکٹرظہور احمد بھٹی کی ہدایات پر ڈائریکٹرسٹوڈنٹ افیئرزپروفیسر خالد حسن مہمان خصوصی تھے۔کنوینر مقابلہ پروفیسر محمد جعفر قمر سیالوی، پروفیسر اقبال چشتی،پروفیسر عامرحمید،پروفیسر خالد اقبال سندھو نے منصفین کے فراض سرانجام دیئے۔ نتائج کے مطابق اردو تقریرمیں کنزاظہیر بی ایس کیمسٹری نے اول پوزیشن حاصل کی جبکہ آمنہ رزاق بی ایس اکنامس نے دوسری،عائشہ اکرم بی ایس اردو نے تیسری،تاریخ پاکستان کوئز میں محمد عمربی ایس کیمسٹری پہلے،محمد بلال بی ایس اردو دوسرے اورمحمد طلحہ مصطفی بی ایس اردو اورمحمد فیضان بی ایس سائیکالوجی مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پررہے۔