فیصل آباد(حمزہ اکرم) ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس کی جائیدادوں کے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن سے جائیداد مالکان کو”ای سسٹم سروسز”کی سہولت حاصل ہوجائیگی اور وہ گھر بیٹھے اپنی جائیدادوں کے امور چیک کرسکیں گئے اس سلسلے میں ایف ڈی اے سٹی کا 95 فیصد کام مکمل کرلیاگیاہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ا یف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کو ایف ڈی اے سٹی میں ون ونڈو کاؤنٹر کے معائنہ کے دوران بتائی گئی۔ڈائریکٹر آپریشن (ایچ ٹی ٹی آئی)قسیم علوی نے ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن کے کام کی پیش رفت کے بار ے میں بریفنگ دی۔ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ سہیل مقصود پنوں، جنید حسن منج، ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ میاں اسد مجید، پی ایس او شبیر ساجد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہار الحق اوردیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے جائیدادوں کے ریکارڈ کے تحفظ اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبے کو بے حد مفید قرار دیتے ہوئے کہاکہ ایف ڈی اے کے دفتر ی معالات کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے مزید اقدامات کو آگے بڑھایاجائے گا۔انہوں ڈیجیٹلائزیشن کے عمل کی رفتار کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی اور کہاکہ جائیدادوں کے مالکان میں اس سسٹم سے بھرپورفائدہ اٹھانے کیلئے آگاہی پیدا کی جائے۔انہوں نے ایف ڈی اے سٹی کے ون ونڈو کاؤنٹر پر پلاٹس کی ملکیت کی منتقلی کے عمل کا جائزہ لیااور ہدایت کی کہ فریقین کو باعزت سہولیات فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے تاکہ ا س عمل کے آسان ہونے کے ریلیف سے ان کا بھرپور اعتماد حاصل کیاجاسکے۔انہوں نے تمام ریکارڈ کی ترتیب کو درست رکھنے اور سٹاف کو خوش اخلاقی سے پیش آنے کی تاکید کی۔