فیصل آباد(حمزہ اکرم) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے ڈاکٹر محمد زاہد اکرام کی ہدایات پر ایف ڈی اے کے زیر کنٹرول رہائشی کالونیوں اور کمرشل مارکیٹس میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف باقاعدہ مہم جاری ہے اس سلسلے میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مدینہ ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات پر ایک پلاٹ کو سربمہر اور تعمیرات کو مسمار کردیاجبکہ گلستان کالونی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کرنے والے 18۔افراد کے خلاف چالان کرکے سپیشل جو ڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت کو بھجوانے کے علاوہ احمد نگر میں ناجائز قابضین کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے دو سرکاری پلاٹس پر قبضہ کی کوشش کو ناکام بنادیا۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے انسپکشن کے دوران مدینہ ٹاؤن میں پلاٹ نمبر12-X-SSRپرغیرقانونی تعمیرات کرنے کی پاداش میں بعض تعمیرات کومسماراور پلاٹ کو سیل کردیاجبکہ احمدنگر میں دوسرکاری پلاٹس پر ناجائز قبضہ کو واگزار کروالیا۔ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے بعض عوامی شکایات پر کارروائی کرتے ہوئے گلستان کالونی اور دیگر علاقوں میں تجاوزات کا خاتمہ کرکے قصورواروں کے خلاف چالان عدالت کو بھجوادیئے۔