• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 23, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home تعلیم و کھیل

حکومت پنجاب کے تحت کرکٹ چیمپئن شپ 28 ستمبر سے شروع

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
28 ستمبر, 2022
in تعلیم و کھیل
0
حکومت پنجاب کے تحت کرکٹ چیمپئن شپ 28 ستمبر سے شروع
7
SHARES
7
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)حکومت پنجاب کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت سینٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپیئن شپ 28 ستمبر سے 11۔ اکتوبر تک چار مختلف کرکٹ گراؤنڈز میں کھیلی جائے گی جس میں ضلع بھر سے سرکاری ونجی سکولوں کی 19 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب بوہڑانوالی گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈویژنل کمشنر زاہد حسین تھے۔ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ بھی موجود تھے۔ڈویژنل کمشنرنے ڈپٹی کمشنر کی بال پر ہٹ لگااورفضا ء میں غبارے چھوڑ کر چیمپیئن شپ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر سکولوں کے طالب علموں نے پی ٹی شو،جھومرڈانس جبکہ گھوڑا ڈانس نے افتتاحی تقریب کو چارچاند لگادیئے۔ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں نے مارچ پاسٹ پیش کیا۔ڈویژنل کمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے ٹیموں کے کپتانوں میں سپورٹس کٹس ومتعلقہ سامان تقسیم کیا۔ڈویژنل کمشنر نے خطاب کرتے ہوئے افتتاحی تقریب کے کامیاب انعقاد پر ڈپٹی کمشنر اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ وہ خود بھی کرکٹر رہے اور سپورٹس کی نفسیات کو سمجھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سپورٹس آگے بڑھنے کی لگن اور جذبہ پیدا کرتی ہے اور تقریبا دو سال کورونا وباء کے باعث کھیلوں کے میدان ویران رہے لیکن سینٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپیئن شپ کے انعقاد سے پوشیدہ ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آرہا ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے سپورٹس کلینڈر مرتب کرنے کے فیصلے کی تعریف کی اور اعلان کیا کہ یکم اکتوبر سے سمن آباد سپورٹس کمپلیکس میں قائم احساس سنٹر کو الفتح سپورٹس کمپلیکس کے زیر تعمیر ٹیبل ٹینس ہال میں منتقل کیا جارہا ہے تاکہ شہر کے وسط میں واقع سمن آباد سپورٹس کمپلیکس کو کھیلوں کے مقابلوں کے لئے بروئے کار لایا جاسکے۔انہوں نے ٹورنامنٹ میں شریک ٹیموں سے کہا کہ وہ میچز میں اپنی تمام تر صلاحیتں دکھائیں اور سپورٹس مین سپرٹ ان کا طرہ امتیاز ہونا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے امید ظاہر کی کہ فیصل آباد کی ٹیم اس بار سینٹرل پنجاب سکول کرکٹ چیمپیئن شپ جیت کر لوٹے گی۔انہوں نے بھرپور سرپرستی اور تقریب میں شرکت پر کمشنر زاہد حسین کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سپورٹس کلینڈر میں بوائز وگرلز کے مابین 25/25 مقابلے ہونگے اور پہلی بار تحصیلوں ودوردراز علاقوں میں بھی مقابلے شیڈول ہونگے جبکہ قومی اور صوبائی مقابلوں کی بھی میزبانی کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چیمپیئن شپ میں 10 جبکہ اس بار 19 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ میچز بوہڑوالی گراؤنڈ، ڈویژنل پبلک سکول کرکٹ گراؤنڈ،سعید اجمل کرکٹ گراؤنڈ جھنگ روڈ اور ہائی پرفارمنس کرکٹ سنٹر چک 8 ج۔ب شہباز نگر میں کھیلے جائیں گے۔تحصیل سٹی سے 7،صدر سے 2،جڑانوالہ کی تین، تاندلیانوالہ کی دو،سمندری اور چک جھمرہ کی دو، دو ٹیمیں شامل ہیں۔افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز کاشف رضا اعوان،سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی بلال فیروز جوئیہ،اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمدیوسف،سی ای اوایجوکیشن علی احمد سیان،ڈویژنل سپورٹس آفیسر رانا حماد اقبال،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ساجدہ لطیف،ڈی جی پی ایچ اے رائے نعیم اللہ،ایم ڈی واسا ابوبکر عمران،سپرنٹندنٹ ڈسٹرکٹ جیل اسد،پرنسپل ایم سی بوائز ہائر سیکنڈری سکول کوتوالی روڈ راؤ اقبال،چیئرمین آل پاکستان پرائیویٹ سکول الائنس صداقت حسین لودھی،پرنسپل ڈی پی ایس شاہد محمود،انچارج ضلعی ایمرجنسی آپریشنل سنٹر/فوکل پرسن محمد صادق،ماہر تعلیم محمد اختر بٹ،اساتذہ،طالب علم اور سپورٹس مین بھی شریک تھے۔

Previous Post

غیر قانونی ادویات تیار کرنے والے یونٹس سر بمہر

Next Post

صحت کے شعبہ میں دکھی انسانیت کی خدمت قرب الٰہی کا ذریعہ ۔ ڈپٹی کمشنر

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
صحت کے شعبہ میں دکھی انسانیت کی خدمت قرب الٰہی کا ذریعہ ۔ ڈپٹی کمشنر

صحت کے شعبہ میں دکھی انسانیت کی خدمت قرب الٰہی کا ذریعہ ۔ ڈپٹی کمشنر

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی