فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے سرگودھا روڈتا کھرڑیانوالہ تک بائی پاس روڈ کی تعمیر وبحالی کے جاری کام کا موقع پر جاکر معائنہ کیا اور تعمیراتی کوالٹی چیک کی۔انہوں نے متعلقہ افسران سے پراجیکٹ پر بریفنگ لی اور واضح کیا کہ شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس حصے پر 23 کلومیٹر بائی پاس روڈ کی تعمیر ومرمت وبحالی جاری ہے جس کی تیز رفتار تکمیل کے لئے مسلسل مانیٹرنگ اور ٹھیکیدار کو متحرک کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 6۔ ارب روپے کی لاگت سے97 کلومیٹر بائی پاس روڈ کی تعمیر جاری ہے۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ساہیانوالہ کھرڑیانوالہ دورویہ روڈکی تعمیراتی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور موقع پر کوالٹی چیک کی۔انہوں نے اہم پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔اسسٹنٹ کمشنر جڑانوالہ نعمان علی،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا طاہراور محکمہ ہائی ویز کے افسران بھی موقع پر موجودتھے۔