فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ سستے آٹے کی دستیابی وفروخت کو چیک کرنے کے لئے اچانک مختلف سیل پوائنٹس پر پہنچ گئے۔ انہوں نے آٹے کی دستیابی وفروخت کا ریکارڈ چیک اور موقع پر موجود صارفین سے گفتگو کرکے آٹے کی فراہمی بارے دریافت کیا اور ڈیوٹی افسران کو حکم دیا کہ خریداروں کو تیز رفتاری سے آٹا فروخت کرایا جائے تاکہ رش پیدا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ زیادہ رش والی آبادیوں میں قائم سیل پوائنٹس پر آٹا کا اضافی سٹاک موجود رہنا چاہیے۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع میں آٹا کی کوئی قلت نہیں صارفین مقررکردہ80 ٹرکنگ/سیل پوائنٹس سے10کلوگرام آٹا کا تھیلا نوٹیفائیڈ ریٹ 648 روپے میں خریدیں۔علاوہ ازیں 1251 نوٹیفائیڈ شاپس پربھی آٹے کے بیگز دستیاب ہیں۔