(حمزہ اکرم)معروف عالم دین مولانا محمد سعیداحمد اسعد کا نماز جنازہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ادا کردیا گیا ،لاکھوں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی نماز جنازہ مولانا محمد کریم سلطانی نے پڑھائی ،ملک بھر سے جید علماء و مشائخ سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت دنیائے اسلام کے عظیم مذہبی اسکالر علامہ محمد سعید احمد اسعد کی نماز جنازہ دھوبی گھاٹ گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی انکا انتقال گزشتہ روز حرکت قلب بند ہو جانے کیوجہ سے ہوا نماز جنازہ میں ملک بھر سے مذہبی سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ترجمان راے محمد ناصر نقشبندی کے مطابق نماز جنازہ میں امامت کے فرائض انکے برادر اصغر مفکر اسلام علامہ محمد کریم سلطانی نے ادا کئے نماز جنازہ میں جید علماء و مشائخ ڈاکٹر مظہر فرید جامعہ فریدیہ ساہیوال ،پروفیسر محمد یونس گلھار شریف کوٹلی ،صاحبزادہ سعد حسین رض وی مولانا غلام رسول قاسمی سرگودھا ،پیرزادہ ابوالحسن بھیرہ شریف ،محمد بشیر مجددی باولی شریف ،پیر فیض رسول رضوی سجادہ نشین محدث اعظم ،علامہ بشیر احمد یوسفی ،صاحبزادہ حسین رضا ،مفتی حامد سرفراز ،حاجی محمد ارشد اچھی بھائی ،علامہ بشیر احمد یوسفی لاہور ،مولانا ضیاء المصطفیٰ جامعہ قادریہ ،سید شفاعت رسول جامعہ نوریہ رضویہ ،علامہ جنید عطاری دعوت اسلامی ،میاں محمد آصف محمدی حنفی سیفی لاہور ،استانہ عالیہ سیال شریف محمد اظہار الحق سیالوی صاحبزادہ فرقان ظہیر سیفی ،سید افتخار علی شاہ و دیگر کثیر تعداد میں علماء و مشائخ جبکہ سماجی و سیاسی شخصیات سابق وفاقی وزیر حاجی محمد اکرم انصاری ،تحریک انصاف کے ایم این اے شیخ خرم شہزاد ،پییلز پارٹی کے مشیر داخلہ ملک اصغر علی قیصر ،ضلعی صدرمحمد اعجاز چوہدری ،جنرل سیکرٹری راے شاہ جہان کھرل ترجمان محمد طاہر شیخ و دیگر نے شرکت کی سربراہ سنی تحریک علامہ محمد بلال سلیم قادری،سابق صدر آصف علی زرداری ،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری ، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خاں ،جمعیت اہلحدیث کے سربراہ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر ،جماعت اسلامی کے قائدین سمیت تمام سیاسی و مذہبی قائدین نے علامہ محمد سعید احمد اسعد کی ناگہانی وفات پہ انکے برادرم سجادہ نشین مولانا محمد مسعود احمد حسان ،انکے صاحبزادگان علامہ محمد ذیشان سعید ،مولانا محمد اشرف سعید و جملہ متعلقین کے نام تعزیتی پیغام بھجوائیں جس میں انکی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا مولانا محمد سعید احمد اسعد کو انکے والد گرامی فقیہہ العصر سیدی قبلہ مفتی محمد امین رحمتہ اللہ علیہ کے پہلو میں دفن کیا گیا۔