فیصل آباد(حمزہ اکرم)چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائٹس رابعہ جویری آغا اور ممبر کمیشن(پنجاب)ندیم اشرف نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور ڈویژنل کمشنر محمد شاہدنیاز کے ہمراہ کمشنر آفس میں بانڈڈ لیبر کمیونٹی اور مینارٹیز سے الگ الگ میٹنگز کیں۔ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق خان نیازی،ڈائریکٹر پرونشیل کوآرڈینیٹر محمد خالد،واسا،لیبر،پنجاب پولیس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران،مزدوررہنما اور مینارٹیز کے رہنما بھی موجودتھے۔چیئرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومن رائٹس نے کہا کہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے اقدامات جاری ہیں۔اجلاس کے دوران سکولوں سے باہر بچوں،مزدوروں کے سوشل سکیورٹی کارڈز،کم ازکم اجرت،بچیوں کی کم عمر میں شادی سمیت دیگر مسائل پیش کئے گئے۔چیئرپرسن نے درخواست گزاروں کے موقف سنے اور متعلقہ افسران کو فوری ایکشن لے کر رپورٹ کی بھی ہدایت کی۔