فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر عادی وپیشہ وربھکاریوں کے خلاف ایکشن کے لئے خود میدان میں آگئے اور مختلف چوکوں وٹریفک سگنلز پر بھیک مانگنے والے بھکاریوں کو موقع پر پکڑواکر گاڑی کے ذریعے پناہ گاہ منتقل کرادیا۔انہوں نے واضح کیا کہ وارننگ کے باوجود بھیک مانگنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہونگے۔انہوں نے محکمہ سماجی بہبود،ٹریفک پولیس اور پنجاب پولیس کو گداگری کے خلاف موثر کریک ڈاؤن جاری رکھنے کا حکم دیا اور کہا کہ شہریوں کوعادی گداگروں سے بچانے کے لئے مہم جاری ہے شہری بھی پیشہ ور بھکاریوں کو بھیک کی رقم یا خیرات نہ دیں تاکہ ان کی حوصلہ شکنی ہو۔