فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی چیکنگ کے لئے مختلف مارکیٹوں وبازاروں میں دکانوں سمیت سٹرک کنارے ریڑھی فروشوں کو چیک کیا۔انہوں نے اوپن مارکیٹ میں پھل وسبزیوں،چکن سمیت دیگر اشیاء کے نرخنامے دیکھے اورموقع پر موجود صارفین سے قیمتوں کے بارے میں دریافت کیااور ریٹ لسٹ آویزاں نہ ہونے اور زائد قیمت وصول کرنے والے گرانفروشوں کو حوالہ پولیس کرادیا۔انہوں نے مختلف سپر سٹورز کا بھی دورہ کیا اور میگامارٹس کے ڈی سی کاؤنٹرز پر اشیاء کی دستیابی،معیار اور قیمتوں کو بھی چیک کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ ناقص اشیاء کی موجودگی برداشت نہیں کی جائے گی،زائد قیمت وصول کرنے پر سخت ایکشن ہوگا۔انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو مارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں کی چیکنگ جاری رکھنے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف سخت ترین ایکشن لینے کا بھی حکم دیا۔