ٰٖٖفیصل آباد: سٹی پولیس آفیسر عثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر محرم الحرام کی چاند رات کے جلوسوں اور مجالس کے لئے سیکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق 1540سے زائد افسران و اہلکاران فرائض منصبی سرانجام دیں گے چاند رات کو ضلع بھر میں 36مجالس اور 6جلوس نکالے جائیں گے جن میں لائل پور ڈویژن میں 7مجالس اور 02جلوس،اقبال ڈویژن میں 4مجالس اور 3جلوس،مدینہ ڈویژن میں 22مجالس،جڑانوالہ ڈویژن میں 2مجالس جبکہ صدر ڈویژن میں 01 مجلس اور01 جلوس کا انعقاد ہو گا۔ جن کی سیکیورٹی کے لئے 05ایس پیز،13ڈی ایس پیز،16انسپکٹر،57سب انسپکٹر،154اے ایس آئی،99ہیڈ کانسٹیبلان اور1180سے زائدکانسٹیبلان و لیڈیز کانسٹیبلان تعینات کی گئی ہیں۔جبکہ ایلیٹ و ڈولفن کی ٹیمیں شہر کے گردونواح میں مسلسل گشت کرتی رہیں گی۔ جلوسوں کے لئے 04پرت حصار قائم کئے گئے ہیں جن میں سب سے پہلے ولنٹیرکے ذریعے مجلس وجلوس میں شامل ہونے والے افراد کی شناخت اورتلاشی لی جائے گی، دوسرے مرحلے میں خواتین وحضرات مجلس کے لئے ایک راستے سے داخل ہوسکیں گے، تیسرے مرحلے میں واک تھرو گیٹ میٹل ڈیٹکٹر سے سویپنگ کی جائے گی جبکہ چوتھے اور آخری مرحلے میں عبادت گاہوں کے ہال میں بھی سیکیورٹی تعینات کی جائے گی تاکہ محرم الحرام میں امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔