• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

اسلام امن وآشتی کا درس دیتاہے جو کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔ کمشنر سلوت سعید

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
18 اگست, 2023
in عوامی مسائل
0
اسلام امن وآشتی کا درس دیتاہے جو کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔ کمشنر سلوت سعید
11
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)کمشنر سلوت سعید نے کہا ہے اسلام امن وآشتی کا درس دیتاہے جو کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بھی ضامن ہے۔پاکستان ہم سب کا ہے اور ہر فرد کا اس پر برابری کا حق ہے۔ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان اور تمام مکاتب فکر کے علماء کرام و مشائخ جمعہ سمیت اپنے خطبات میں محراب ومنبر سے پیروکاروں کوصبرو تحمل،اخوت،بھائی چارہ مذہبی رواداری اور اتفاق و اتحاد کے جذبات کو فروغ دینے کا پیغام اجاگر کریں تاکہ امن عامہ کی فضاء کو خوشگواراور مثالی بنایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ اسلام وپاکستان دشمن قوتیں ہمارا امن تباہ کرنے کے درپہ ہیں جن کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھنا ہوگا۔انہوں نے یہ بات ڈویژنل امن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ریجنل پولیس آفیسر ڈاکٹر محمد عابد خان،ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصورخان نیازی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احمد سعید منج،اسسٹنٹ کمشنر جنرل جلیل احمد ودیگر افسران بھی موجود تھے۔اجلاس میں مولانا محمد ریاض کھرل،سید جعفرنقوی،یسین ظفر، ڈاکٹرافتخارنقوی،ڈاکٹر ممتاز حسین،عاشق حسین نقوی کے علاوہ ضلع جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سے محمد زاہد انور،مفتی نصیر الدین،سید حسن ترمذی، حمید الدین رضوی ودیگرعلماء کرام اور متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز وڈسٹرکٹ پولیس آفیسرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔کمشنر نے امن وامان کے قیام کے لئے ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان کی کاوشوں اورخدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی اور آقائے دوعالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی شان میں گستاخی اور واقعہ کے بعد بعض شرپسندوں کی طرف سے گرجاگھروں کو نذرآتش کرنے کے افسوسناک والمناک واقعات کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے اور ان واقعات پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔انہوں نے علماء کرام سے پرزور اپیل کی کہ عوام الناس کو معاشرہ میں رواداری کے جذبہ کو پروان چڑھانے اورنبی کریمؐ کے اسوہ حسنہ پر صدق دل سے عمل پیرا کا درس دیں اوراللہ ونبی کریمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرارہنے کی تلقین کریں۔کمشنر نے کہا کہ مسلمان وہ ہے جس کے ہاتھ اورزبان سے دوسرے انسان محفوظ رہیں،اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والے ملک پاکستان کے امن کا تشخص برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ جڑانوالہ کی اعلی سطحی انکوائری کی جارہی ہے اور ملوث عناصر کو قانون کے سخت کٹہرے میں لایا جائے گا۔آرپی او نے جڑانوالہ واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد ریجن امن کا گہوارہ رہا ہے تاہم اس واقعہ کی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر مذمت ہوئی۔ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بطور مسلمان وطن عزیز کی سا لمیت کوعزیز رکھیں۔انہوں نے بتایا کہ واقعہ کے ملزمان گرفتار ہوچکے ہیں اور ریجنل وضلعی پولیس اپنی ذمہ داریاں اداکرے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈویژنل،ضلعی اور تحصیل امن کمیٹیز کے ارکان نے موقع پر موجود رہ کر امن وامان کے قیام کے لئے انتظامیہ کے شانہ بشانہ اقدامات کئے جو کہ لائق تحسین ہیں اب محراب ومنبر سے بھی اتحاد ویگانگت اورامن کا درس عام کیا جائے۔ڈویژنل امن کمیٹی کے ارکان نے جڑانوالہ میں قرآن پاک کی بے حرمتی،نبی کی شان اقدس میں گستاخی اور بعدازاں مسیحیوں کی عبادت گاہوں کو نذرآتش کرنے اورامن وامان کی فضاکو نقصان پہنچانے کے دل خر اش واقعات کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ محراب ومنبر سے امن کا پیغام عام کیا جارہا ہے اورگرجاگھروں کے دورے کرکے بھی مسیحی افراد کو احساس تحفظ کا احساس دلایا جارہا ہے۔انہوں نے واقعہ کی شفاف انکوائری کرانے اور سازش کے محرکات کو بے نقاب کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے واقعہ کے فوری بعد ڈویژنل وضلعی اور پولیس انتظامیہ کی امن وامان کے قیام کے لئے کوششوں کو سراہااور ڈویژنل سطح پر بھی مذہبی ہم آہنگی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے اختتام پروطن عزیز کی امن وسلامتی اور اتحاد ویگانگت کی خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ کا تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ کا وزٹ

Next Post

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ساںحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے گیس اور بجلی کے کنکشنز بحال کردیئے گئے

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ساںحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے گیس اور بجلی کے کنکشنز بحال کردیئے گئے

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر ساںحہ جڑانوالہ کے متاثرین کے گیس اور بجلی کے کنکشنز بحال کردیئے گئے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی