فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سنٹرل جیل انتظامیہ اسیران کی فلاح وبہبود کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہے۔اس ضمن میں انہیں معیاری سروسز کی فراہمی کے ساتھ صحت کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔سینٹرل جیل میں میڈیکل کیمپ لگایا گیاجس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال سے آئی سپشلسٹ،سکن ماہرین،آرتھو پیڈک سرجن اور میڈیکل سپیشلسٹ نے اندرون جیل مختلف اسیران کو چیک کیا اوربیماریوں میں مبتلا اسیران کو ادویات فراہم کیں۔اسیران نے جیل انتظامیہ کی طرف سے میڈیکل کیمپ کے انعقاد کو سراہا۔