• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

ساتویں گرلز چک بال چیمپیئن شپ پنجاب پولیس کی ٹیم نے سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت لی۔

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
20 نومبر, 2023
in عوامی مسائل
0
ساتویں گرلز چک بال چیمپیئن شپ پنجاب پولیس کی ٹیم نے سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت لی۔
22
SHARES
22
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)ایف ڈی اے پاکستان چک بال فیڈریشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد کے اشتراک سے کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی تین روزہ ساتویں گرلز چک بال چیمپیئن شپ پنجاب پولیس کی ٹیم نے سنسنی خیز اور کانٹے دار مقابلے کے بعد جیت لی جس نے اپنی مدمقابل ٹیم پنجاب کلر کو51 کے مقابلے میں 53 سکور سے شکست دی۔ چیمپیئن شپ میں خیبرپختوخوا ہ کی ٹیم نے آزاد جموں وکشمیر کی ٹیم کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فائنل میچ کے موقع پر کمشنر فیصل آباد سلوت سعید مہمان خصوصی تھیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے /چیف آرگنائزر محمد آصف چوہدری، ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر، چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب، ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ اسماء محسن اور ایف ڈی اے کے دیگر افسران کے علاوہ پاکستان چک بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمانوئل اسد، نائب صدر محمداقبال، سیکرٹری رانا علیم، جوائنٹ سیکرٹری فیصل اسد ودیگر عہدیداران، کوچز اور چک بال کھیل کے شائقین بڑی تعداد میں موجود تھے۔ مہمان خصوصی کمشنر سلوت سعید جب فائنل میچ دیکھنے کیلئے پہنچیں تو ڈھول کی تھاپ پر جھومر پیش کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیاگیااور خواتین کھلاڑیوں کا ان سے تعارف کرایاگیا۔ انہوں نے چک بال کے کھیل اور فائنل میچ میں ٹیموں کے شاندار کھیل کو بے حد سراہا۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر نے مختلف صوبوں اور دور دراز کے شہروں سے آئی ہوئی خواتین کھلاڑیوں کے عزم وہمت اور کھیلوں کے بھرپور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فیصل آباد میں عنقریب چک بال کے انٹرنیشنل مقابلے منعقد کرانے کیلئے اقدامات کئے جائینگے۔انہوں نے نیشنل گرلز چک بال چیمپیئن شپ کے شاندار انعقاد پر ایف ڈی اے اوردیگر سپانسرز کی کاوشوں کو داد دی اور کہاکہ قومی سطح پر کھیلوں کے مقابلے سے قومی یکجہتی کے پیغام کو فروغ ملتا ہے اور خصوصی طور پر لڑکیوں کو اعلیٰ سطح کے مقابلوں میں شرکت کے مواقع فراہم کرنے سے ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور خود اعتمادی پیداکرکے انہیں معاشرے میں بااختیار و خودمختار بنانے کے مقاصد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ڈویژنل انتظامیہ کی طر ف سے مختلف کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کیلئے بھرپور معاونت کی جائیگی تاکہ صحت مند معاشرے کی بنیادیں مزید مضبوط ہوں۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرنے پرکمشنر سلوت سعید کا شکریہ ادا کیااور کہاکہ چک بال کے کھیل کی ترویج و ترقی کیلئے ہمہ وقت کو شاں ہیں۔ انہوں نے ڈویژنل سپورٹس آفیسر طارق نذیر اور پاکستان چک بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل عمانوئیل اسد اور دیگر عہدیداروں کی انتھک محنت، گہری دلچسپی اور ٹیموں کی عمدہ میزبانی کو سراہا۔انہوں نے چیمپیئن شپ کے انعقادمیں تعاون کرنے والے اداروں کا بھی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیاکہ چک بال کے کھیل کی سرکاری سطح پر توثیق کرانے اور اس کے فروغ کیلئے اقدامات کو کامیاب بنائیں گے۔ سیکرٹری جنرل پاکستان چک بال فیڈریشن عمانوئل اسد نے چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد کے سلسلے میں ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ، ایف ڈی اے اور دیگر سپانسرز کی معاونت کا شکریہ ادا کیااوراعادہ کیا کہ اس کھیل کے بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی بہترین نمائندگی کیلئے بھرپور تیار ی کی جائیگی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے مہمان خصوصی کمشنر سلوت سعید کو یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ پوزیشن ہولڈرز ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے۔آفیشیلز اور معاون کاروں کو بھی شیلڈ ز دی گئیں۔

Previous Post

ڈپٹی کمشنر کا دورہ الائیڈ ہسپتال نیو بلاک اور او پی ڈی میں جاری کاموں کا معائنہ کیا

Next Post

آرٹ لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ معروف آرٹسٹ آر نعیم

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post
آرٹ لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ معروف آرٹسٹ آر نعیم

آرٹ لوگوں کی زندگی میں مثبت تبدیلی کا باعث بنتا ہے۔ معروف آرٹسٹ آر نعیم

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی