فیصل آباد( ڈسٹرکٹ رپورٹر)چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیرصدارت ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں کمشنر سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ غیرقانونی منڈیوں کو ختم کرائیں۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر منڈیوں کے وزٹ کریں اور بارشوں کی پیشن گوئی کو مدنظر رکھ کر انتظامات ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ صفائی پلان کو چیک کرنے کے لئے فیلڈ میں موجود رہیں۔لوگوں سے رابطے کریں، سہولیات دیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ144 کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ہے جہاں ضرورت پڑے 7 دن کے لئے پابندیاں لگائی جاسکتی ہیں۔عیدالاضحی پر افسران کی چھٹیاں منسوخ ہیں۔افسران متعلقہ ضلع میں موجود رہ کرصفائی یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ وال چاکنگ کا صفایا کرائیں۔عید کے بعد مہم شروع کی جائے۔ہر ضلع کا بزنس پلان بنائیں۔سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف اینٹی کرپشن میں پرچہ دیں۔رورل روڈز پروگرام کے تحت سڑکیں قائم ہیں۔ ان کی دیکھ بھال کریں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ریسٹ ہاؤس کی حفاظت کریں۔ریسٹ ہاؤسز/سرکٹ ہاؤسز میں صفائی کا نظام اچھا کریں۔سٹاف کی تربیت کرائیں۔ڈریس کوڈ پر توجہ دی جائے۔ڈپٹی کمشنرز اضلاع کے لئے سروسزدیں اور نگران چیف منسٹر کے ویژن کے مطابق کام کریں۔پروفارمنس پر ویکلی میٹنگز ہوگی۔ضلع میں چیکنگ کا کڑا نظام ہونا چاہیے۔اجلاس میں سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے ای رجسٹریشن عمل اور بزنس پلان پر بریفنگ دی۔کمشنر فیصل آباد نے مویشی منڈیوں کی مانیٹرنگ وانتظامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے عید صفائی پلان سے آگاہ کیااور کہا کہ ڈویژن بھر میں عیدالاضحی صفائی پلان پر حکومتی ویژن کے مطابق عملدرآمد کرانے کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائیں گے۔