فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر/ایڈمنسٹریٹر سلوت سعید کے ویژن کے مطابق میونسپل کارپوریشن شہری خوبصورتی کے اقدامات کے لئے متحرک ہے اس ضمن میں گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں سمیت شہر بھر کی بیوٹیفیکیشن کا کام تیزی سے جاری۔سرکلرروڈ،نڑوالا سمیت دیگر ملحقہ روڈز پرصاف ستھراماحول نظرآنے لگا۔تاریخی گمٹی کی بھی تزئین وآرائش کرکے یادگار کو خوبصورت بنایاگیا۔علاوہ ازیں چیف آفیسر محمد زبیر وٹو کی زیرنگرانی گھنٹہ گھر کے بازاروں میں فٹ پاتھ کے ساتھ ٹف ٹائلز لگانے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے۔کمشنر/ایڈمنسٹریٹر نے بتایا کہ کچہری بازار سے ٹف ٹائلز لگانے کا آغازکیا گیا ہے ٹف ٹائلز سے بازار خوبصورتی کے شاہکار نظرآئیں گے اورپیدل چلنے والوں کے لئے بہترین سہولت میسرہوگی۔انہوں نے کہا کہ بازاروں کی صفائی کے ساتھ ٹف ٹائلز سے صاف ستھرا ماحول نظر آئے گا۔فیصل آباد کے خدوخال نمایاں طور پر ابھرنے لگے ہیں اورصاف ستھرا اوردلکش فیصل آباد ترجیح ہے۔