فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے ڈی جی پی ایچ اے رائے نعیم اللہ بھٹی کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور بیوٹیفیکیشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔انہوں نے شہر کے مختلف مقامات پر ہیروز کے پوٹریٹس اور ماڈلز نصب کرنے کے حوالے سے بریفنگ لی۔انہوں نے کہا کہ شہر کے چوکوں وچوراہوں کی خوبصورتی اجاگر کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو دلکش اور اچھوتا ماحول نظر آئے۔انہوں نے پی ایچ اے کو پلان پر تیزرفتاری سے عملدرآمد کی ضرورت پر زوردیا۔