فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ اچانک تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال جڑانوالہ پہنچ گئے اور مختلف شعبوں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔انہوں نے ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک اور مریضوں کے لواحقین سے علاج معالجہ کی فراہمی اور ادویات کی دستیابی بارے دریافت کیا۔انہوں نے مشینری کی ورکنگ حالت کا جائزہ لیا اور کہا کہ مریضوں کو علاج معالجہ کی فراہمی میں تعطل برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کی اچانک انسپکشن کا عمل جاری رہے گا۔انہوں نے ہسپتال میں صفائی کے معیار کوبھی دیکھا اور ہمہ وقت صاف ستھرا ماحول برقرار رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے ادویات کے سٹور سمیت مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور طبی وانتظامی امور کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صحت کے شعبہ پر خصوصی توجہ مرکوز کررکھی ہے لہذا غفلت یا کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں۔