فیصل آباد(حمزہ اکرم)انجمن انسداد منشیات ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج سرگودھا روڈ میں آگاہی سیمینار منعقد ہوا جس کی صدارت ماہرامراض نفسیات ڈی ایچ کیو ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے کی۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس سلمان ہندل،جنرل سیکرٹری محمد انوارخان،پرنسپل ادارہ ڈاکٹر نسیم صحرائی،سوشل ویلفیئر آفیسر عامرپرویز،جوائنٹ سیکرٹری آمنہ اکرم،وائس پرنسپل میڈم تبسم کے علاوہ اساتذہ اور طالبات بھی شریک تھیں۔ماہر امراض نفسیات نے نشہ کی اقسام،ان کے انسانی صحت پر مضر اثرات اور بچاؤ کے رہنما اصولوں سے آگاہ کیا اور طالبات سے کہا کہ وہ نشہ کی لت سے معاشرے کو بچانے میں اپنا جاندار کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ طالب علم اپنی تمام تر توجہ علم حاصل کرنے پرمرکوز رکھیں۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور معاشرے کو اس ناسور سے بچانے کے لئے کوششیں جاری ہیں۔جنرل سیکرٹری نے بتایا کہ نشہ کے خلاف نفرت کو بیدار کرنے کے لئے اقدامات جاری ہیں۔پرنسپل نے سیمینار کے انعقاد کو سراہا۔