فیصل آباد (حمزہ اکرم) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالقرنین نے انسدادی اقدامات پر بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسدادڈینگی کا اجلاس مسلسل منعقد کرنے کا مقصد سرویلنس سرگرمیوں کو چیک کرکے خامیوں کو دور کرنا ہے لہذا تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے سدباب کے لئے اقدامات کا عمل مزید تیز کریں اور ذرائع کا سراغ لگا کر لاروا کا صفایا یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اینڈرائڈموبائل فونز کو فنکشنل رکھیں اور کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر اپ لوڈ کیا جائے۔انہوں نے واضح کیا کہ ڈینگی لاروا کے انسداد کے سلسلے میں غفلت کی گنجائش نہیں اور عدم توجہی پر ایکشن سے گریز نہیں کیا جائے گا۔