فیصل آباد(حمزہ اکرم)سائیکیاٹری ڈیپارٹمنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال اور ہوم ٹاؤن کیمونٹی فاؤنڈیشن کے اشتراک سے گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھوانہ بازارمیں نوجوانوں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان اور نفسیاتی مسائل کے موضوع پر والدین،اساتذہ اور طالبات کی آگاہی کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ صدر پاکستان سائکیاٹرک سوسائٹی پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔کلینیکل سائیکالوجسٹ حفصہ اسلم،صدر ہوم ٹاؤن کیمونٹی فاؤنڈیشن سلیم بلندیا،سکولز کوآرڈینیٹرراؤ اقبال،مسز قمر سلطانہ پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول بھوانہ بازارودیگر بھی موجود تھے۔ پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے منشیات اور حفصہ احسن نے نفسیاتی مسائل کے موضوع پر بڑی تفصیل سے بات چیت کی۔بعد ازاں سلیم بلندیا اور محمد اطہر نے ہوم ٹاؤن کیمونٹی فاؤنڈیشن کے عہدے داروں،ممبران اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ ہوم ٹاؤن کیمونٹی فاؤنڈیشن 10 سکولز کو منتخب کر کے ہر ماہ وہاں ٹریننگ ورکشاپ منعقد کرے گی جس میں علماء کرام،این جی اوز کے نمائندے ودیگر سٹیک ہولڈرز شامل ہونگے۔