• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعرات, مئی 15, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home Home

فیصل آباد میں 50کروڑ روپے سے زائد لاگت سے سپورٹس کمپلیکس تیار

عثمان صادق by عثمان صادق
19 جولائی, 2023
in Home, عوامی مسائل
0
فیصل آباد میں 50کروڑ روپے سے زائد لاگت سے سپورٹس کمپلیکس تیار
38
SHARES
38
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)حکومت پنجاب کے خصوصی ترقیاتی پروگرام کے تحت ایف ڈی اے کے زیر اہتمام 50کروڑ روپے سے زائد لاگت سے ایف ڈی اے سٹی میں زیرتکمیل سپورٹس کمپلیکس کا میگا پراجیکٹ ان ڈور کھیلوں کے شائقین کیلئے عنقریب کھولا جارہاہے اس سلسلے میں ممبر شپ کرنے کے حوالے سے ضروری امور کاجائزہ اور مشاورت کی جارہی ہے۔ یہ بات ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری نے ایف ڈی اے سٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران بتائی۔ ایڈ یشنل ڈائریکٹر عابد حسین بھٹی، چیف انجینئر مہرایوب گجرودیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملاقات کرنیوالوں میں ڈاکٹر عبد الستار قریشی، ڈاکٹر منظوراحمدودیگر شامل تھے۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایاکہ سپورٹس کمپلیکس کا یہ سٹیٹ آف دی آرٹ منصوبہ فیصل آباد کے شعبہ سپورٹس میں ایک عظیم و گرانقدر اضافہ ہے جس میں لان ٹینس، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، سنوکر چیس،کیرم اور دیگر ان ڈور گیمز و جوگنگ ٹریک کے علاوہ مردوں و خواتین کیلئے الگ الگ جیمنیزیم، سوئمنگ پولز کی سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔انہوں نے بتایاکہ ان گیمز کی سہولیات حاصل کرنے کیلئے باقاعدہ ممبرشپ کا آغاز کیاجارہاہے جس کیلئے مشاورت کے ساتھ قواعد وضوابط، شرائط اور رہنما اصول مرتب کئے جائینگے اس ضمن میں ایف ڈی اے سٹی کے رہائشی افراد بھی اپنی تجاویز سے آگاہ کریں تاکہ اس منصوبے کو پائیدار بنیادوں پر کامیابی سے چلانے کیلئے جامع اقدامات کئے جاسکیں۔ انہوں نے ایف ڈی اے سٹی کی تیز رفتار ترقی کے منصوبوں کا ذکرکرتے ہوئے کہاکہ وہاں کے مکینوں کو بہترین وخوشگوار ماحول فراہم کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائیگی اس سلسلے میں پبلک پارکس کی تزئین وبحالی کے علاوہ گرین بیلٹس کی سرسبز و شادابی، مجموعی صفائی ستھرائی، جامع سکیورٹی نظام اور سٹریٹ لائٹس کو فعال رکھنے پر گہری توجہ ہے جبکہ بقایا بلاکس میں بجلی کی فراہمی کے منصوبوں کی تکمیل پربھی تیزی سے کام جاری ہے۔ انہوں نے بتایاکہ پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ کے دفتر میں قائم ون ونڈو کاؤنٹر پر تیز رفتار محکمانہ سروسز کی فراہمی کویقینی بنارہے ہیں تاہم کسی قسم کی شکایت کی صورت میں متعلقہ سٹاف کا سختی سے محاسبہ ہوگا۔ایف ڈ ی اے سٹی ریذیڈنٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداروں عبدالستار قریشی، ڈاکٹر منظور احمد ودیگر نے ایف ڈی اے سٹی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں خصوصی دلچسپی لینے پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کا شکریہ ادا کیااور سپورٹس کمپلیکس کے منصوبے کو صحت مند سرگرمیوں کے لئے بے حد مفید قرار دیتے ہوئے بعض تجاویز پیش کیں۔انہوں نے ممبرشپ فیس معقول رکھنے اور تکمیل شدہ سپورٹس کورٹس کو شائقین کے لئے جلد کھولنے پر زور دیا۔

Tags: Directer Genral FDAFDAMega projectSportsSports Complex
Previous Post

فیصل آباد میں محرم الحرام کے لیے پولیس کا سیکیورٹی پلان تیار 

Next Post

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے اہم اقدام 

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے اہم اقدام 

سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے خواتین کے لئے اہم اقدام 

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی