فیصل آباد(حمزہ اکرم)حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلع میں سستے آٹے کی فروخت کے لئے 14 سیل پوائنٹس فنکشنل ہیں جہاں 10 کلو گرام وزنی آٹے کا تھیلہ 490 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے۔علاوہ ازیں ایک ہزار سے زائد نوٹیفائیڈ شاپس پر بھی روزانہ آٹا کی ترسیل یقینی بنائی جارہی ہے۔یہ بات ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر وقار یوسف نے مختلف سہولت بازاروں میں آٹے کے سیل پوائنٹس پر فروخت کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ سٹی ایریا میں فیضان مدینہ چوک سوساں روڈ،فوارہ چوک بٹالہ کالونی نزد کشمیر پارک پیپلز کالونی نمبر2،کلیم شہید پارک نڑوالا روڈ،ریاض شاہد چوک نزد اقبال سٹیڈیم،سستا ماڈل بازار جھنگ روڈ،تحصیل صدر میں اڈا ڈجکوٹ،اڈا سدھار،اڈا ٹھیکریوالہ،تحصیل جڑانوالہ میں سہولت بازار اڈا کھرڑیانوالہ،مسجد بازار نزد پی ٹی سی ایل آفس جھمرہ روڈ،تاندلیانوالہ میں قائداعظم روڑڈنزد لاری اڈا،ماموں کانجن،تحصیل سمندری میں گوجرہ روڈ نزد رکشہ سٹینڈ اور چک جھمرہ میں چنیوٹ روڈ نزد جناح پارک میں سیل پوائنٹس قائم ہیں۔انہوں نے بتایا کہ فلور ملز سے روزانہ 10 کلوگرام 86 ہزار 975 بیگز لیکر سیل پوائنٹس اور دکانوں پر سپلائی کئے جارہے ہیں اور آٹے کی فروخت کا تمام عمل شفاف انداز میں جاری ہے جس کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جارہا ہے۔