• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کا کانووکیشن، 7 ہزار سے زائد طالبات کو ڈگریاں اور 81 کو گولڈ میڈل دیئے گئے

عثمان صادق by عثمان صادق
23 جون, 2023
in عوامی مسائل
0
گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کا کانووکیشن، 7 ہزار سے زائد طالبات کو ڈگریاں اور 81 کو گولڈ میڈل دیئے گئے
26
SHARES
26
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کے تیسرے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد کا انعقاد یونیورسٹی کے جناح ہال میں کیا گیا جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب و چانسلر محمد بلیغ الرحمان تھے۔جلسہ تقسیم اسناد میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی بی ایس،ایم اے،ایم ایس،ایم فل اور پی ایچ ڈی کی 7423 طالبات کو ڈگری سے نوازا گیا،235پوزیشن ہولڈرز طالبات میں سے81 طالبات گولڈ،87 طالبات سلور اور67 طالبات کانسی کے تمغے کی حق دار قرار پائیں۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گریجوایٹ طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ میں آپ سب کا شکر گزار ہوں کہ آپ نے اپنے وقت اور صلاحیتوں کو مثبت انداز میں استعمال کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے اہم اثاثہ انسانی سرمایہ ہے اور وہ سب آپ ہیں اور خوشی ہے کہ آپ سب بہتری کی جانب گامزن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کے نیو کیمپس کو دیکھ کر مسرت ہوئی کہ ساڑھے تین سو ایکڑ پر محیط کیمپس تعمیر ہورہا ہے۔آپ کی ترقی آپ کے گھرانوں اور ملک و قوم کی ترقی ہے۔انہوں نے کہا کہ کامیابی کے لئے صرف علوم فنون کافی نہیں سکلز اور مثبت رویوں اور بہترین اخلاق کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ منزل متعین کریں اور اس کی طرف گامزن ہو جائیں دنیا کی کوئی طاقت اپ کو کامیابی کے راستے سے روک نہیں سکے گی۔انسانی خدمت اور دوسروں کی بھلائی کو اپنے اہداف میں شامل کریں اپنی فہم فراست کو استعمال کریں اور دوسروں کے آلہ کار بننے سے گریز کریں۔دنیا اور آخرت کی کامیابی اسی میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر حال میں اپنے خالق،والدین اور اساتذہ کے شکر گزاررہیں جن کی وجہ سے آج آپ اس منزل تک پہنچے۔انہوں نے9مئی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ ہم سب کو تحمل کی ضروت ہے تاکہ ایک مثبت معاشرہ پروان چڑھ سکے اور کہا کہ پڑھے لکھے معاشروں کو زیب نہیں دیتا کہ وہ اپنے شہداء کی یادگاروں کی تذلیل کریں۔انہوں نے پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق تمغہ امتیاز کے وومن یونیورسٹی میں کامیاب چار سالوں کو سراہا اور مبارکباد دی کہ انہوں نے بہترین طریقے سے اپنے فرائض منصبی کو انجام دیا اور گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی کو لا تعداد کامیابیوں سے ہمکنار کیا۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے یونیورسٹی کی رپورٹ پیش کی اورجاری ترقیاتی منصوبوں،نئے داخلوں اور سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام بارے آگاہ کیا۔انہوں نے ڈگری حاصل کرنے والی طالبات کو مبارکباد اور اپنی تعلیم سے عملی فائدہ اٹھانے کی تلقین کی۔تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر محمد مختار وائس چانسلر نیشنل سکلز یونیورسٹی اسلام آباد،پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل وائس چانسلر بابا گرونانک یونیورسٹی ننکانہ صاحب،پروفیسر ڈاکٹر محمد اسد کامسٹ یونیورسٹی،پروفیسر ڈاکٹر سلیم فاروق شوکت کامسٹ یونیورسٹی،سابق وفاقی وزیر عابد شیر علی،سابق ارکان اسمبلی ڈاکٹر نجمہ افضل،میاں طاہر جمیل،رانا شعیب ادریس کے علاوہ مختلف سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹیوں کے ڈینز،ڈائریکٹرز،کارپوریٹ،بینکنگ سیکٹر سے تعلق رکھنے والے افراد اورپوزیشن ہولڈر طالبات کے والدین نے بھی شرکت کی۔

Tags: ConvocationGcugcwufHEC
Previous Post

سٹی پولیس آفیسرعثمان اکرم گوندل کی ہدایت پر فیصل آباد میں جرائم پیشہ عناصر کی خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

Next Post

آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسینگ ملز ایسوسی ایشن(ایپٹما)کے زیر اہتمام شاندار استقبالیہ، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کے بڑے فیصلے

عثمان صادق

عثمان صادق

Next Post
آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسینگ ملز ایسوسی ایشن(ایپٹما)کے زیر اہتمام شاندار استقبالیہ، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کے بڑے فیصلے

آل پاکستان ٹیکسٹائل پروسینگ ملز ایسوسی ایشن(ایپٹما)کے زیر اہتمام شاندار استقبالیہ، ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے کے بڑے فیصلے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی