فیصل آباد(محمد حمزہ) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسزاورفیکلٹی آف ہیومینٹیزاینڈلینگویجزکے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ثقافتی تقریب،واک اورسیمنار کا اہتمام کیا۔ وائس چانسلر جی سی ڈبلیو یو ایف پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ۔کشمیر پاکستان سے کسی صورت الگ نہیں ۔ پروفیسر ڈاکٹر ایم خان( تمغہ امتیاز) اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی، اسلام آباد نے کشمیر کی آبادیاتی حیثیت کو تبدیل کرنے کی بھارتی حکمت عملیوں پر روشنی ڈالی کہ کس طرح کشمیریوں کو اپنے ہی وطن میں اقلیت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مسئلہ کشمیر پر او آئی سی اور سارک کے محدود یا برائے نام کردار کی وجوہات بیان کیں۔ انہوں نے نوجوانوں بالخصوص خواتین کے کردار پر زور دیا کہ وہ قلم کی طاقت سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں۔ مختلف شعبہ جات کے طلباء نے مہمان مقرر سے سوالات کیے . اس موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی اور کشمیر کے حق میں نعرے لگا کر کشمیر سےاپنی محبت کا اظہار کیا۔ کوآرڈینیٹر، فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سمین، کوآرڈینیٹر ہیومینیٹیز اینڈ لینگویجز ڈاکٹر رخسانہ بلوچ فیکلٹی ممبران اور طالبات نے شرکت کی سیشن کے اختتام پر ڈاکٹر انسا جمشیداورطیبہ انور نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔