فیصل آباد( نمائندہ ایف ٹی وی) سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاء نے عورتوں کے تحفظ اور حقوق نسوں کے متعلق آگاہی مہم کے سلسلہ میں رفاہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں منعقدہ سیمینار میں شرکت کی۔ جس میں ڈائریکٹر پلانگ چودہدی محمد اشفاق ،چیئرپرسن رفاہ یونیورسٹی ڈاکٹر مدثر احمد ، انچارج تحفظ مرکزانسپکٹر گلناز سمیت رفاہ یونیورسٹی کے طالبات نے شرکت کی۔عورتوں کے مختلف مسائل جن کے حل کیلئے رفاہ انٹر نیشنل یونیورسٹی میں یہ سیمینار منعقد کیا گیا، اس موقع پرسٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء نے طالبات سے کہا کہ آپ قوم کا مستقبل ہیں آپ نے ہی آئیندہ نسلوں کی پرورش کے فرائض سر انجام دینے ہیں اس لیے آپ کو خود بہادر بن کر حالات کا مقابلہ کر نا ہو گا۔مزید کہا کہ تھانوں کو سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشن(SIPS )بنا ئے جا رہے ہیں تھانوں میں فرنٹ ڈیسک قائم ہیں جہاں پر خواتین اپنی شکا یات درج کرواسکتی ہیں اس کے علاوہ خواتین کے تحفظ کیلئے تحفظ مراکز،اینٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈ وائلنس سیل کابھی قیام عمل میں لایا گیا ہے جس پر آپ بلاججھک کسی بھی وقت کال کر کے اپنے مسائل کے بارے میں آگاہ کر سکتیں ہیں۔جس پر پولیس فوری ایکشن لیتے ہوئے آپ کو مکمل تحفظ فراہم کرے گی۔