فیصل آباد(عثمان صادق) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت فیصل آباد ڈویثرن میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس لاہور میں ہوا۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ اجلاس لاہو میں ہوا۔ جس میں فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں، متعلقہ حلقوں کے امور اور سیاسی صورتحال اور فیصل آباد کیلئے مجوزہ پبلک ٹرانسپورٹ کے منصوبوں، آئی ٹی یونیورسٹی، شہر کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیرِ اعظم نے جاری ترقیاتی منصوبوں کو معینہ مدت میں مکمل کرنے اور عوامی فلاح کے منصوبوں کی ترجیحی بنیادوں پر تکمیل کی ہدایات جاری کیں. وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی بدولت فیصل آباد کی صنعت کا پہیہ دوبارہ سے چلنے لگا ہے. وزیرِ اعظم عمران خان اجلاس میں فیصل آباد سے پاکستان تحریک انصاف کے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے وزراء نے شرکت کی، اجلاس میں وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار، اسد عمر وفاقی وزیر، ڈاکٹر شہباز گل، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری، میاں فرخ حبیب وزیر مملکت برائے اطلاعات، راجہ ریاض، فردوس رائے صوبائی وزیر، لطیف نذر، عادل پرویز و دیگر نے شرکت کی۔