فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز پنجاب فوڈ اتھارٹی عمار جاویدکی سربراہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیموں نے فوڈ پوائنٹس پر کھانے پینے کی اشیاء کے معیار کو چیک کرتے ہوئے11یونٹس کو ایک لاکھ 43 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا۔ٹیموں نے دن بھرمیں 132 فوڈ یونٹس کو وزٹ کیا جن میں 10 دودھ بردار گاڑیاں بھی شامل تھیں۔دوران چیکنگ29 لیٹر زائد المیعاد مشروبات،14 لیٹر غیر معیاری تیل اور 14 کلو ایکسپائر اشیاء کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔