فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے موقع پر جاکر جھال انڈر پاس نہر کی دیوار سے پانی رسنے کے معاملہ کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے مرمتی کام تیز کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ معاملہ کی انکوائری کرائی جائے۔انہوں نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ معاملہ حل ہونے تک چین سے نہ بیٹھا جائے۔