فیصل آباد(حمزہ اکرم)پنجاب بھر سے آئے ہوئے مسیحی طالب علموں نے لائلپور میوزیم فیصل آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ڈائریکٹر لائل پور میوزیم خورشید جیلانی نے طالب علموں کو خوش آمدید کہتے ہوئے طالب علموں کو خطہ کی تاریخی وثفافتی اہمیت اور میوزیم کی گیلریز میں موجود نوادرات کے بارے میں آگاہی دی۔ مطالعاتی دورہ میں مختلف شہروں سے تعلق رکھنے والے مسیحی طلباء و طالبات کی بڑی تعداد شریک تھی۔مطالعاتی دورہ کا مقصد انہیں تاریخ و ثقافت سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔خورشید جیلانی نے سوشل میڈیا کے مثبت استعمال پر بھی روشنی ڈالی تاکہ طلبا ء اس کے ذریعے سماجی ترقی میں کردار ادا کر سکیں۔طلباء نے میوزیم کی دس گیلریوں کا دورہ کیا ان کا کہنا تھا کہ عجائب گھر آ کر علم میں اضافہ ہوااورقدیم و جدید تاریخ و ثقافت کو عملی طور پر سمجھنے میں مدد ملی۔