فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے رات کے وقت محرم جلوسوں کے روٹس کامعائنہ کیا۔وہ مرکزی امام بارگاہ،امین پور بازار، چوک گھنٹہ گھر،جھنگ بازارمیں گئے اور روٹس پر انتظامی وحفاظتی انتظامات کا نقشوں کی مدد سے جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف بھی ان کے ہمراہ تھے۔انہوں نے چوک گھنٹہ گھر میں میڈیکل کیمپ پر ضروری ادویات کی موجودگی چیک کی اور طبی انتظامات کو ہمہ وقت مکمل رکھنے کا حکم دیا۔انہوں نے جلوسوں کے منتظمین سے انتظامات بارے دریافت کرکے اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔سید جعفر نقوی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ محرم روٹس پر صفائی ستھرائی،لائٹنگ ودیگر سہولیات میں کمی برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے روٹس کے راستوں پر قائم چکن شاپس کا بھی معائنہ کیا اور دکانداروں کو حفظان صحت کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت کرتے عدم تعمیل پر دکانیں سیل کرنے کا عندیہ دیا۔