فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کے نوٹس لینے پر ناولٹی پل پر حفاظتی جنگلے نصب کردیئے گئے۔چند روز قبل سوشل والیکٹرانک میڈیا پر پل کے اطراف حفاظتی جنگلے نصب نہ ہونے کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر نے رات گئے موقع کا دورہ بھی کیا تھا اور متعلقہ افسران کو ایک ہفتہ میں جنگلے نصب کرنے کی ہدایات جاری کیں تاہم ایک ہفتہ سے قبل ہی پل کے اطراف خستہ حال جنگلے اتارکر نئے حفاظتی جنگلے نصب اور سٹریٹ لائٹس بھی فنکشنل کرادی گئیں۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ پل پر جنگلے نہ ہونے کے باعث حادثات کا اندیشہ تھا جس پر فی الفور ایکشن لیا گیا۔دریں اثناء شہریوں نے پل کے حفاظتی جنگلے فوری نصب کرانے اوررات کے وقت سٹریٹ لاٹس چالو کرانے پر ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ کا شکریہ ادا کیا ہے۔