فیصل آباد(حمزہ اکرم)حکومت پنجاب نے ساؤتھ افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کے لئے اوورسیز کمیشن قائم اور رائے انتخاب علی خاں کو کمیشن کا چیئرپرسن مقرر کردیا گیا ہے۔وائس چیئرپرسن اوورسیزکمیشن پنجاب سید طارق محمودالحسن نے کمیشن کے چیئر پرسن کو تقرری کا نوٹیفکیشن دیا۔چیئرپرسن نے پارٹی چیئرمین عمران خان،وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الہی اور وائس چیئرپرسن اوورسیز کمیشن پنجاب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ساؤتھ افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کوپاکستان میں اگر کسی بھی قسم مسائل کاسامنا ہو تو بلا جھجھک رابطہ کریں۔کمیشن ان کے حل کے لئے متحرک کردار ادا کرے گا۔مخدوم طارق محمود الحسن نے امید ظاہر کی کہ یہ کمیشن ساوتھ افریقہ میں بسنے والے پاکستانیوں کے حل میں سنگ میل ثابت ہوگا۔