• صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
جمعہ, مئی 16, 2025
  • Login
Faisalabad TV
Advertisement
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025
No Result
View All Result
Faisalabad TV
No Result
View All Result
Home عوامی مسائل

اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں۔ ربی چیمہ

حمزہ اکرم by حمزہ اکرم
1 فروری, 2022
in عوامی مسائل
0
اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیں۔ ربی چیمہ
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس میں چیئرپرسن مرزامحمد اصغر اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)فضل ربی چیمہ نے تارکین وطن کے مختلف ضلعی محکموں سے متعلقہ مسائل وشکایات سنیں۔اجلاس میں ممبرکمیٹی محمد طلحہ حمیدکے علاوہ ایف ڈی اے، ہیلتھ،ہاؤسنگ،سب رجسٹرار،کالونی اسسٹنٹ اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔چیئرپرسن نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات پرکمیٹی کا اجلاس باقاعدگی سے منعقد کرکے ضلع سے متعلقہ اوور سیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائے جارہے ہیں۔انہوں نے تارکین وطن کاموقف سنتے ہوئے کہا کہ ضلع کے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا شدید احساس کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی میں جاری اقدامات کو مزید تیز کریں تاکہ ان کے مسائل کے حل میں تاخیرنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں لہذا درخواست گزار محکمانہ پیشرفت سے مطمئن ہونے چاہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک سے باہر پاکستانی شہری محنت سے وطن کی خدمت کر رہے ہیں جن کی جائیدادوں وخاندانوں کو تحفظ ملنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن سے موصول ہونے والی شکایات پر محکمانہ کارروائی کو تیز رفتاری سے مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع کے محکموں سے متعلقہ اوور سیز کی شکایات ومسائل کے حل کے لئے موثر اقدامات کئے جارہے ہیں اور موصول ہونے والی شکایات کا فوری نوٹس لیکر بلاتاخیر محکمانہ کارروائی اور رپورٹس حاصل کرکے صوبائی کمیشن کو بھی آگاہ کیا جا رہا ہے۔انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جائیدادوں پر قبضہ و تقسیم سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ریونیو ریکارڈ کے مطابق موقع چیک کرکے رپورٹس پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لئے مزید قانونی اقدامات کئے جا سکیں۔انہوں نے اوورسیز پاکستانیوں اور ان کے نمائندوں سے کہا کہ انہیں درپیش مسائل کے حل کے لئے ضلعی انتظامیہ سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور متعلقہ محکموں کو میرٹ پر کیسز نمٹانے کے لئے متحرک کیا گیا ہے۔اس موقع پر سی پی او کے نمائندہ آفیسر نے بتایا کہ پولیس سے متعلقہ درخواستوں کو تیز رفتاری سے حل اور تمام کیسز کی پیش رفت کا باقاعدگی سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔اجلاس کے دوران اوورسیز کی پولیس،ریونیو،ایف ڈی اے اور دیگر محکموں سے متعلقہ 26درخواستوں میں سے موقع پر 17 کو نمٹا دیا گیا۔

Previous Post

لوگوں کے مسائل کے حل میں سنجیدگی نہ دکھانے والے افسران کی کو فارغ کردیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر

Next Post

”پاکستان اکنامک کانفرنس“ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھائے گی۔ سپین کے سفیر مینوئیل ڈیوران

حمزہ اکرم

حمزہ اکرم

Next Post

”پاکستان اکنامک کانفرنس“ دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت کو بڑھائے گی۔ سپین کے سفیر مینوئیل ڈیوران

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Google Ads

Faisalabad TV
Faisalabad TV
Youtube Facebook Twitter Instagram

Browse by Category

  • Home
  • بلاگز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • سیاست
  • عوامی مسائل
  • فیصل آباد کی خبریں
  • ویڈیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • عوامی مسائل
  • سیاست
  • ویڈیوز
  • تعلیم و کھیل
  • جرائم
  • بلاگز
  • Internship Program 2025

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2022 فیصل آباد ٹی وی