فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنرعمران حامد شیخ نے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی مین آفس کا دورہ کیا۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے رائے نعیم اللہ بھٹی نے ڈپٹی کمشنر کو شہری خوبصورتی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔مختلف شعبوں کے ڈائریکٹرزبھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہر کے چوکوں وچوراہوں کو خوبصورت بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے تاکہ شہریوں کو دلکش اور اچھوتا ماحول نظر آئے۔انہوں نے کہا کہ بیوٹیفیکیشن پر عملدرآمد کے لئے وہ شہر بھر کا دورہ بھی کریں گے اورنئے پراجیکٹس بھی متعارف کرانے کے لئے منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔انہوں نے پی ایچ اے کمپلیکس کے لان میں پودا بھی لگایااورکہا کہ شہر کو سرسبز و شاداب بنانے میں ادارے کے اقدامات قابل تعریف ہیں۔