فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے کہا ہے کہ ہرماہ کے پہلے دو دن ریونیو عوامی خدمت کچہری لگائی جارہی ہے جہاں ایک چھت تلے ڈپٹی کمشنرسمیت اسسٹنٹ کمشنرز اور پٹواری تک ریونیو عملہ موجود رہ کر شہریوں کے محکمہ مال سے متعلقہ مسائل وشکایات کے حل کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کررہا ہے۔ڈی سی کمپلیکس میں دوسرے روز بھی تحصیل سٹی وصدرسے تعلق رکھنے والے شہریوں کے مسائل سننے کے لئے کچہری لگائی گئی اور درخواستوں کومیرٹ پرنمٹاکر سائلین کو ریلیف فراہم کیا گیا۔ڈپٹی کمشنرعبداللہ نیئر شیخ نے عوام الناس کے مسائل وشکایات سنتے ہوئے متعلقہ افسران کو ان کے تیز رفتار ازالہ کی تاکید کی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اوراسسٹنٹ کمشنر زسٹی وصدر نے بھی درخواست گزاروں کا موقف سنا۔ڈپٹی کمشنر نے درخواست گزاروں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ضلعی انتظامیہ لوگوں کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کررہی ہے اور حل طلب درخواستوں کو موقع پرنمٹایا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل جڑانوالہ،سمندری،تاندلیانوالہ اور چک جھمرہ میں بھی اسسٹنٹ کمشنرز نے ریونیو عوامی خدمت کچہری لگا کر عوامی مسائل سن اور ان کے حل کی پیشرفت سے آگاہی بھی لی جارہی ہے۔