فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈاتھارٹی کی ہدایت پرفیصل آباد کی فوڈسیفٹی ٹیم نے صدر کے علاقے میں کاروائیاں کیں اور اشیاء کی تیاری میں ایکسپائر خام مال کا استعمال،چوہوں اور چھپکلی کے فضلات کی موجودگی،خراب تیل کے استعمال،صفائی کے ناقص انتظامات اور کام کی جگہ پر کھڑے پانی کی موجودگی کی بناء پر پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011 کے سیکشن 13 کے تحت مجموعی طور پرایک لاکھ 34 ہزارروپے جرمانہ عائد کیا اور 116 لیٹر خراب تیل اور 16کلوگرام ایکسپائر مال موقع پر تلف کر دیا گیا۔