فیصل آباد( حمزہ اکرم)اپنی مدت ملازمت باعزت طریقے سے مکمل کرکے ریٹائرمنٹ خدا کی طرف سے ایک نعمت سے کم نہیں ہے۔ایک سرکاری ملازم اپنی زندگی کا طویل اورقیمتی حصہ اپنے محکمہ اور صارفین کی خدمت میں گزاردیتا ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی فیسکو میجر (ریٹائرڈ) مظفرقادر ملک نے فیسکو ریٹائرڈہونیوالے سکیورٹی گارڈ امیر عبداللہ اور چوکیدار عاشق حسین کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر منعقدہ الوداعی تقریب کے موقع پر کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈہونیوالے ملازمین نے فیسکو میں طویل عرصہ اپنی خدمات سرانجام دیں اور اپنی ڈیوٹی کو پوری ایمانداری اور محنت سے انجام دیا جس کیلئے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ دوران سروس ملازمین اور صارفین دونوں سے ان کا برتاؤ مثالی رہا ہے ا ن کی خدمات ایک طویل عرصہ تک یاد رکھی جائیں گی۔انھوں نے مزید کہا کہ ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین نے ہمیشہ نرم رویہ اپنائے رکھا اور ماحول کو ہمیشہ خوشگوار رکھتے ہوئے کام کو بہترین طریقے سے انجام دیا۔اس موقع پر ایڈمن انسپکٹر محمد یوسف، سکیورٹی انسپکٹر عبدالغفار، سکیورٹی انسپکٹر خالدمحمود، سکیورٹی سارجنٹ اور سیکورٹی گارڈ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔تقریب کے آخر میں ڈپٹی ڈائریکٹر سکیورٹی میجر (ریٹائرڈ) مظفرقادر ملک نے سکیورٹی سٹاف کی جانب سے ریٹائرڈہونے والے ملازمین کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور یادگاری تحائف دئیے۔