فیصل آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر نے عیدالاضحی سیکیورٹی پلان کا جائزہ لیااور کہا کہ قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے موثر اقدامات کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیموں کو رپورٹنگ سے متعلق ٹریننگ دی جائے۔عید گاہوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جائے۔کھلے مقامات پر عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی یقینی بنائیں تاکہ کوئی بد نظمی نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز عید الاضحی صفائی پلان پر عملدرآمد کی مانیٹرنگ کریں۔ڈیوٹی پر مامور سٹاف فیلڈ میں موجود رہنا چاہیے۔کنٹرول رومزکو فنکشنل رکھیں۔صفائی اپریشن کے چیلنج کو سب مل کر بہتر انداز میں کامیاب بنائیں۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اجازت کے حامل مدارس وفلاحی تنظیمیں ہی کھالیں اکٹھی کرسکیں گی۔ان کے اجازت نامے موقع پر موجود ہونے چاہیں۔اجلاس میں ہائی پروفائل کیسز پر بریفنگ لی گئی۔چائنیز سیکیورٹی کے سلسلے میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔فیڈمک کی سیکیورٹی پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔