فیصل آباد(حمزہ اکرم)ڈائریکٹرجنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی خصوصی ہدایات پرفیصل آباد کے علاقے کلیم شہید کالونی میں 3۔ ایکڑ رقبے پر سیوریج کے پانی سے کاشت کی گئی پالک کی فصل مضر صحت ہونے پر تلف کردی گئی۔ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز عمار جاوید نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی شہریوں کو کھیت سے پلیٹ تک محفوظ خوراک پہچانے کے مشن پر گامزن ہے اور گندے پانی سے اگنے والی فصل میں مضرصحت کیمیکل موجود ہوتے ہیں جو انسانوں کو معدہ اور جگر کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتے ہیں اسی لئے ایکشن لیا جارہا ہے۔